فجرمجلس ۱۶ ستمبر      ۴ ۲۰۲ء     :ذکر اللہ کا کامل نفع کیسے حاصل ہو گا             !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد ِاختر نزد سندھ بلوچ سوسا ئٹی گلستان جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

06:45) شیخ کے تین حق: شیخ لاکھ رات دن سمجھاتا رہے اور تم اپنی نالائقی سے اس کی بات فراموش کرتے رہو تو کیا اس ناقدری کے وبال سے تم بچ سکتے ہو۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شیخ دیکھتا تھوڑی ہے لیکن جس شخص نے شیخ کے بتائے ہوئے اذکار نہیں کیے وہ اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا، کولہو کے بیل کی طرح چکر پہ چکر لگاتا رہتا ہے، اس کی ترقی رک جاتی ہے۔

حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ اگر ذکر پورا نہ کرسکو تو کم از کم آدھا ہی کرلیا کرو اور شیخ کو اطلاع کرتے رہا کرو۔ حضرت حکیم الامت کا ملفوظ ہے کہ شیخ کے تین حق ہیں ؎ شیخ کے ہیں تین حق رکھ ان کو یاد اطلاع و اتباع و انقیاد شیخ کو خط لکھو، اپنے حال کی اطلاع کرو، وہ جو کہے اس کی اتباع کرو اور اس پر عقیدہ اور اعتقاد رکھو کہ ان شاء اللہ جو میرے شیخ نے بتایا ہے اس سے ہمیں نفع پہنچے گا۔

06:46) ذکر اللہ کا نفع کامل کیسے حاصل ہوتا ہے؟ ارشاد فرمایا کہ جو ذکر میں ناغہ کرے گا اس کے لئے گناہ کے دروازے کھل جائیں گے، ذکر کا نور ہی گناہوں کی تاریکی میں جانے سے روکتا ہے۔ پس جو شخص ذکر کو چھوڑے گا وہ گناہ میں مبتلا ہونے لگے گا اور ناغہ کی دوصورتیں ہیں، ایک تو یہ کہ بالکل ذکر ہی نہیں کرتا اور ایک یہ کہ ذکر تو کرتا ہے لیکن اللہ کی محبت کی روح اس میں داخل نہیں کرتا۔جس ذکر میں دل غیر حاضر ہو، آنکھوں میں آنسو نہ ہوں ، جسم تو اللہ کے سامنے ہو اور دل غیروں میں، اپنے کاروبار میں اور دفتروں میں ہو تو وہ ذکر بے روح ہوتا ہے۔جیسے کوئی روٹی کھاتا ہے لیکن روکھی سوکھی اور قورمہ پلائو مقوی غذائیں نہیں کھاتا تو جسم کو پورا نفع نہیں ہوتا، جسم کمزور رہتا ہے۔اسی طرح جو روکھا سوکھا ذکر کرتا ہے اس کی روح بھی کمزور رہتی ہے اور اللہ کی محبت کی پوری لذت حاصل نہیں ہوتی۔

11:35) شیخ کے فیض کے جذب کی صلاحیت دو چیزوں سے ملتی ہے، (ا) ذکر اللہ پر مداومت، (۲) تقویٰ پر استقامت۔ ذکر اللہ سے حیاتِ ایمانی ملتی ہے اور فیض زندوں کو پہنچتا ہے مردہ آدمی کو فیض کیا پہنچے گا۔ حدیث پاک میں ہے کہ ذاکر مثل زندہ کے ہے اور غیر ذاکر کی مثال مردہ کی سی ہے۔

13:27) اصل چیز تقویٰ ہے پرہیز کے ساتھ چٹنی روٹی بھی فائدہ کرتی ہے اور پرہیز کی بدولت چٹنی روٹی سے بھی آدمی لال ہوجاتاہے ۔بدپرہیزی کے ساتھ پلائو اور قورمہ بھی کھائو تو آدمی کمزور و ناتواں رہتا ہے ۔اسی طرح اگر آدمی تقویٰ سے ،گناہوں سے بچ کر رہے توتھوڑے سے وظیفہ سے ،اللہ کا نام لینے سے قلب نورسے بھر جاتا ہے اور اللہ کاقرب خاص جلد عطا ہوتاہے ۔

18:12) کیسی کیسی بیماریاں ہیں اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے اور صحت کی قدر کی توفیق عنایت فرمائے اور ہر قسم کے گناہوں سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔۔

دورانیہ 24:15

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries