اتوارمجلس ۱۸جنوری   ۲۰۱۵ءخانقاہ اختریہ ،حیدرآباد :لُوٹ لو تمام بہارِ کائنات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمد للہ ، یہ حضرت والا دامت برکاتہم کے سفرِ حیدرآباد جنوری ۲۰۱۵ءکی دوسری مجلس تھی، جوتقریباً ۱۱ بجے  صبح، خانقاہ اختریہ کوہسار، حیدرآباد میں  شروع ہوئی،  مجلس کے آغاز میں حضرت مولانا قاری انور صاحب (خلیفہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ ) نے تلاوتِ کلام پاک فرمائی ۔ تلاوت کے بعد جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش کیے، بعد ازیں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعارپرسوز آواز میں ترنم سے سنائے، یہ سلسلہ تقریباً ۳۰ منٹ جاری رہا۔ اس دوران حضرت والا مجلس میں جلوہ افروز ہوئے، سلام فرمایا اور نشست پر تشریف فرما ہوئے اور کتاب’’ خزائن شریعت و طریقت‘‘ سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات حاضرینِ مجلس کو پڑھ کر سنائے اور تسہیل میں ارشادات بھی فرمائے۔ آج کی یہ مجلس الہامی مضامین اور اُن کی الہامی تشریحات پر مشتمل تھی۔ چند اہم مضامین درج ذیل ہیں:

 اہم ملفوظات

*اللہ تعالیٰ کے وعدے سچے ہیں اور غیر اللہ کے سب وعدے جھوٹے ہیں۔
*جس کو پریشانیوں سے نجات حاصل کرنا ہو  وہ اپنی حرام خواہشات کو اللہ کی مرضی میں فنا کردے۔ لیکن ان خواہشات کو فنا کرنا اہل اللہ کی صحبت و تعلق سے آتا ہے۔
*پہلےاپنی حرام آرزؤں کا خون کرتا پڑتا ہے پھر اللہ تعالیٰ اُس کو ایسی لذت  اور ہمہ  گیر  عیش دیتے ہیں کہ جس کا شمار نہیں ہوسکتا۔
*اللہ تعالیٰ کے شانِ محبوبیت کی عجیب دلیل ۔۔۔
*ہماری آہ کا خریدار اﷲ ہے۔۔۔۔
*خلوت ہی اللہ تعالیٰ سے دوستی کا محل ہے۔۔ یعنی مناجات دعا وغیرہ قرب کے خاص انعامات اللہ تعالیٰ کے ساتھ خلوت پر ہی موقوف ہیں۔۔۔۔
*اجتماعی اصلاح،انفرادی اصلاح پر مو قوف ہے۔۔۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries