حیدرآباد پہلی مجلس ۱۸۔اکتوبر ۲۰۱۴ء۔اللہ کو راضی رکھنے میں ہی عزت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج الحمد للہ حضرت والا جناب صوفی عبد المجید صاحب کی دعوت پر حیدرآباد  میں اُن کی خانقاہ میں رونق افروز ہوئے،  خانقاہ کی تمام منزلیں بھر گئیں تھیں ، بہت احباب تھے ، سب حضرت والا کی زیارت کے مشتاق تھے ، مجلس کے آغاز میں حضرت والا نے فرمایا کہ’’ یہ میرا پہلا سفر ہے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے بغیر، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے‘‘۔مجلس کے شروع میں جناب ثروت صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنا کرمجلس کو گرما دیا!حضرت والا نے بہت پسند فرمائے، تقریباً آدھا گھنٹہ یہ معمول رہا بعد ازیں حضرت اقدس دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ درسِ مثنوی ‘‘   پڑھ کر سنائے،آخر تک یہی معمول رہا ۔