مدرسہ مقصود نہیں اللہ کی رضا مقصود ہے!

( بروز بدھ، ۵دسمبر ۲۰۱۲ء ، بعد مغرب)

 محفوظ کیجئے

تفصیلات

  حضرت اقدس میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت والا شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ کے عظیم الشان تقویٰ اور تعلق مع اللہ، استغناء پر ایک واقعہ بیان فرمایا کہ   ’’ حضرت والا  نے فرمایا کہ میں نے خانقاہ قائم کی ہے کہ لوگ یہاں اللہ والے بن جائیں، اور ایک مکتب  بھی یہاں رہے برکت کے لئے، لیکن اس مکتب میں  ایسی احتیاط تھی کہ حضرت نے ایک دفعہ دیکھ لیا    ایک لڑکا ڈاڑھی والا   بغیر ڈاڑھی والے امرد لڑکے سے بات کررہا ہے  تو اُس ڈاڑھی والے لڑکے  کو بلا کر اتنا ڈانٹا ، کہ میں تمہاری چھڑی سے خبر لوں گا، اگر آئندہ میں نے دیکھا کہ تم نے کسی امرد سے بات کی ہے تو  میں اُسی وقت نکال دوں گا، اور پٹائی الگ کروں گا، کسی کی ہمت  نہیں تھی کہ امرد سے بات کرلے اور فرمایا کہ’’ میں نے یہ مدرسہ جنت  میں جانے کےلئے بنایا ہے جہنم میں جانے کےلئے نہیں، جس دن مجھے معلوم ہوگیا کہ اِس   میں اللہ کی رضا نہیں ہے اُسی دن مدرسہ میں تالا ڈال دوں گا، مدرسہ مقصود نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہے!‘‘

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries