تصویر کشی حرام ہے !۔ زبردست تنبیہ!

(۳۰ اگست ۲۰۱۴ء دورانِ مجلس)

محفوظ کیجئے

تفصیلات

جناب فیروز میمن صاحب نے عرض کیا کہ ایک آدمی نے موبائل سے تصویر لینے کی کوشش کی تھی الحمدللہ ہمارے دوستوں نے اُس کو دیکھ لیا اور منع کردیا ، اگرمجلس کے شروع اور آخر میں اعلان ہوجائے!!! اس پر   فرمایا: بھئی دیکھو!  یہ تصویر وغیرہ بنانے کو ہم بالکل حرام سمجھتے ہیں چاہے وہ ڈیجیٹل ہو چاہے کوئی بھی ہو۔اس کو جائز نہیں سمجھتے ! اور یہاں جب آؤ تو اللہ تعالیٰ کی محبت سیکھنے آؤ۔۔۔ اور اگر یہ تصویر کھینچے کا گناہ کا کام کرلیا تو بجائے ثواب کے یہ گناہِ جاریہ بن جائے گایعنی کوئی دوسرا دیکھے گا وہ بھی ایسا ہی کرے گااور جب تک یہ تصویر اِس طرح چلے گی تو آپ کے نامۂ اعمال میں سب کا گناہ لکھا جاتا رہے گا۔۔۔ تو کیا فائدہ ایسا کام کرنے سے!! لہٰذا یہاں کوئی صاحب یہاں تصویر کھینچے گے یا آیندہ کوشش کریں گےتو ہم اُن کا موبائل ضبط کرلیا جائے گا۔۔۔ کیونکہ ایسا کام کسی نے کیااور اِس میں ہم اس میں تسامح یعنی غفلت کریں گے تو  ہم بھی پکڑیں جائیں گے، لہٰذا ایسا کام نہ کیا جائے۔اس سے ناراضگی الگ ہوگی او ر کتنے لوگوں کا یہاں اِس کام سے دِل دُکھے گاکیونکہ یہ لوگ اللہ کے لئے آتے ہیں اور سب سے بڑا عذاب تو یہ ہے کہ کسی بھی اللہ والےکا دِ ل دُکھ جائے۔اور اِن آنے والوں کے تو اخلاص میں کوئی شبہ نہیں ، حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اللہ کے لئے اِن آنے والوں کے قدموں کو میں اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔ لہٰذااِ س کام سے پناہ مانگو!! اور کوئی فائدہ بھی اِس سے نہیں ہے۔ لہٰذا پہلے جب یہ کیمرے نہیں تھے  اور جو لوگ اُس وقت جانداروں سے تصویریں بناتے تھے تو خاندان والے اُس لوگوں کو بائیکات کردیتے تھے اُن کے گھر میں کوئی کھاتا تھا نہ پیتا تھا لیکن آج کل اِس کو گناہ بھی نہیں سمجھتے ، بچہ بچہ تصویر کھینچ رہا ہےاِس کو بُرا ہی نہیں سمجھتے ، اس لئے ایک وقت قیامت کے قریب ایسا آئے گا کہ گناہ زیادہ ہوں جائیں گے۔۔پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ گناہ کی طرف بلائیں گے۔۔۔ اور پھر ایک وقت ایسا آئے گا کہ گناہ کرنے کو بُرا بھی نہیں سمجھیں گے، گناہ کی طرف بلائیں گے اور جو گناہ نہیں کرے گا اُس کو حقیر سمجھیں گےاُس کا مذاق اُڑائیں گے۔۔۔ وہی زمانہ آگیا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمادیا وہ ہو کے رہے گا۔ ۔۔ اس لئے جن چیزوں سے اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیااُس سے بچو!!  ورنہ یہاں پر آنا جانا سب بے کا ر ہوجائے گا، اس لئے کہ جب نافرمانی کروں گے تو یہاں سے کچھ بھی نہیں ملے گااور بجائے فائدے کے نقصان لے کر جاؤں گے۔۔ لہٰذا یہاں آیندہ ایسی کوئی حرکت نہ کرے !! خوب غور سے سن لو!! اور دوسروں کو بتا بھی دو!! تصویر کھینچنا بالکل حرام ہے!! ہم اِس کو برداشت نہیں کرتے!! ۔ وہاں خانقاہ گلشن میں جب لوگ حضرت والا کی تصویر لینے کی کوشش کرتے تھے اوربار بار منع کرنے کے باوجود جب باز نہیں آئے  میں نے کئی لوگوں کی پٹائی بھی کی، اور اُن کو کیمرہ بھی ضبط کرلیا جاتا تھا ۔ لیکن پھر منت سماجت کرکے  مولانا مظہرصاحب سے لے جاتے تھے لیکن اِس پٹائی کی برکت سےپھر اُن کی آیندہ ہمت نہیں ہوئی ۔۔۔ تو ایسی نوبت ہی کیوں آنے دو!! پٹنا کوئی اچھی بات تو نہیں ہے!!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries