خاص بیان* ۳۱.اکتوبر۱۹۹۸ء :حقوق شیخ ،حضرت والاؒ کےحالاتِ زندگی وواقعات

بیان محفوظ کیجئے

تفصیلات

یہ یادگار بیان مرشدنا و مولانا صدیقِ زمانہ جاں نثارِ شیخ، قرۃاعیننا، سکینۃ صدورنا، امام السالکین عارف العارفین حضرت اقدس شاہ سید عشرت جمیل میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے بہت ہی درد بھرے انداز میں  ساؤتھ افریقہ کے بڑے بڑے علماء کرام کے محضر میں بیان فرمایا  تھا،بیان کے ایک ایک لفظ سے حضرت والا میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق مع اللہ اور حضرت شیخ العرب والعجم رحمۃ اللہ علیہ پر فداکاری، عاشقی ،فنائیت محسوس ہو رہی ہے۔ایک ایک لفظ ایسا درد میں ڈوب کر بیان فرمایا ہے کہ گویا دل نکال کر رکھ دیا ہے۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے نایاب اور منفردالہامی علوم پر مشتمل ملفوظات اس بیان کا خاصہ ہیں۔ اس کے علاوہ حضرت شیخ العرب والعجم مجددِزمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی پر مشتمل  بہت ہی نایاب واقعات ،حضرت ؒ کا تقویٰ و احتیاط، تعلق مع اللہ ، حضرت کی اہلیہ حضرت پیرانی صاحبہ رحمۃ اللہ علیہا کی بزرگی اورعظیم الشان اعلیٰ اخلاق کا تذکرہ بھی موجود ہے۔یہ ایسا درد بھرا اور نایاب بیان ہے جو بار بار سننے اور سنانے کے لائق ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries