پُر لطف مجلس۱۶ ۔اگست ۲۰۱۴ء ۔ہمارے  تمام بزرگ  خوش طبع تھے!

مجلس محفوظ کیجئے

تفصیلات

خلاصۂ مجلس:  حضرت والا محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے پھر تقریباً ۱۵ منٹ مزاح کی محفل ہوئی جس میں ایک بزرگ شخصیت نے نہایت مزاحیہ انداز میں حضرت والا  میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے، یہ صاحب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کو بھی اپنی باتوں اور انداز سے لطف اندوز کیا  کرتے تھے اور حضرت والابھی اِن سے بہت محبت فرماتے تھے ، اب یہ حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے اصلاحی تعلق رکھتے ہیں اور حضرت والا کو بھی اپنی باتوں اور پرلطف انداز سے خوب ہنساتے ہیں ، حضرت والا اِن کی باتوں سے بہت مزہ لیتے ہیں اور خوب خوش ہوتے ہیں ، حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ’’ ہمارے بزرگ خشک نہیں تھے کہ منہ پھلائے خاموش بیٹھے رہیں ، وہ ہنستے بھی تھے اور ہنساتے بھی تھے، خلوتوں میں روتے تھے ا ور جلوتوں میں ہنستے بھی تھے۔جس کی وجہ سے  ہزاروں ٹینشن اور ڈیپریشن کے مریض   اِن  کی پُرلطف صحبت اور مجالس سے  اچھے ہوگئے اور اِن کے گھر جنت کا نمونہ بن گئے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries