قیامِ پاکستان میں علمائے حق کا کردار!

دورانِ مجلس ۴، ۱۳، اگست ۲۰۱۴ء

ملفوظ محفوظ کیجئے

تفصیلات

خلاصۂ مجلس:  صدیق زمانہ حضرت اقدس میر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یادگار مجالس سےانتخاب۔ ان مجالس میں حضرت نےقیام ِ پاکستان میں علمائے حق کے انمول کردار، اُن کی جدوجہد  کے حوالے سے کئی نایاب و نادر واقعات ذکر فرمائے تھے،جن میں حضرت حکیم الامت مجددِ الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ   کا اہم کردار جو حضرت نے آزادیٔ پاکستان ،مسلم لیگ کی کامیابی اور بانی پاکستان محمد علی جناح صاحب کی اصلاح کے حوالے ادا کیا اِس کو خصوصی طور پر ذکر فرمایا، اس ضمن میں۱۹۶۵ میں ہونے والی جنگ ، پاکستانی فوج کی جانبازی ، ایمانی شجاعت  کے واقعات بہت ہی جذبے سے سنا کر حاضرینِ مجلس کے ایمان کو گرما دیااور ہر ایک کا دل پاکستان کی محبت  اور مملکتِ اسلامی کی قدرِ وقیمت کے احساس سے بھر گیا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries