مجلس ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۴ء حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات اور مقامِ صبر ورضا! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے شروع میں جناب ثروت صاحب دامت برکاتہم نے اصلاحی اشعار سنائے ، کچھ ہی دیر میں حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا ، اور اشعار جاری رکھنے کو فرمایا، ثروت صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے بہت ہی درد بھرے اشعار سنانے شروع کیے ، جس کی عاشقانہ ، عارفانہ اور الہامی تشریح حضرت والا نے فرمائی ، تقریباً ۳۰ منٹ تک یہ سلسلہ رہا۔ اس کے بعد حضرت اقدس نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل ‘‘ پڑھی اور کر سنائی ، اور تسہیل فرمائی۔ | ||