مجلس ۳۱      ۔اکتوبر ۲۰۱۴ء   ۔ بدنصیب ہے وہ شخص جو بدنظری کرتا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج  حضرت والا ناسازی  طبع کی وجہ سے مجلس میں تشریف نہیں لاسکے تھے،  مجلس کے شروع میں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم  نے  اصلاحی  اشعار سنائے ، اشعار کے بعد اثر صاحب کے بڑے بھائی  جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پرسوز آواز میں سنائے ، تقریباً ۳۰ منٹ بعد عظیم الشان بشارت کے عنوان سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے بیان کا ایک حصہ سنایا گیا جس میں حضرت والا ؒنے حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کے لئے بہت ہی عظیم الشان کلمات ارشاد فرمائے تھے  جو درج ذیل ہیں:

(ارشادات:۴ مئی ۱۹۹۳ء   ۔بروز منگل ۔دورانِدرس مثنوی مولانا رومؒ  )

  حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نےانتہائی  جذب و محبت کے انداز میں حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے بارے میں اپنے احباب سے  فرمایا: لوگ یہی کہیں گے کہ یہ عشرت جمیل صاحب  کوئی مولانائے روم تھےیااس صدی کےحسام الدین تھے !  لوگ تمنائیں کریں گےکہ کا ش کے ہم بھی ایک نظر دیکھ لیتے۔اختر کے حسام الدین کو ایک نظر دیکھنے کے لئے لوگ ترسیں گے  ، اس لئے تم لوگ دیکھ لو اِس کو ،قدر کر لو-

 اس کے  بعد جناب ممتاز صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب’’ ارشاداتِ دردِ دل  ‘‘    پڑھ کر سنائی  ۔آخر تک یہی سلسلہ رہا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries