مختصر مجلس۱۰ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ ملفوظات سنائے گئے

مجلس کی جھلکیاں:

  • آج حضرت والا بوجہ عذر مجلس میں تشریف نہیں لاسکے، حضرت ممتاز صاحب کو پیغام پہنچا دیا کہ آج  آپ ملفوظات پڑھ کر سنادیں ۔
  • حضرت ممتاز صاحب دامت برکاتہم نے شیخ کی عظمت ،محبت اور حقوق کے بارے میں شروع بہت مفید باتیں ارشاد فرمائیں۔
  • حضرت والا کے حکم پر  ممتاز صاحب)خلیفہ حضرت والا رحمہ اللہ (نے کتاب خزائن معرفت و محبت  سے ملفوظات پڑھنا شروع کیےیہ کتاب حضرت والا رحمہ اللہ کےتقریبا 40 سال پرانے ملفوظات پر مشتمل ہے جو ہمارے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے جمع فرمائی ہے۔
  •  جانے کوئی کیا اس کو جو ہم اور تم میں ہے وابستگی۔۔۔۔ شعر۔۔۔
  • حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی ولی کی کرسی اس کے انتقال کے بعد خالی رہی ہو۔
  •  کسی مومن کو ایذاء نہ ہواس کا خاص اہتمام کریں۔
  •  دیسی آم اور قلمی آم کی مثال۔
  • شیخ کی رائے و تجویز کے سامنے اپنی رائےکو فناء کردو۔
  • حالت قبض حالت بسط  سے افضل ہے۔
  •  عالم متغیر کاجز ہو کر ان حالات سے بری ہونے کی ہوس امکان محال کو ہوس ہے۔
  • قبض رات ہے اور بسط دن ہے ، اور لیل و نہا ر ہے۔دونوں حالتیں بندو ں کو مفید ہیں۔
  • شکستگی اللہ تعالی کو پسند ہے۔
  • آج مختصر مجلس تقریبا۱۶ منٹ کی ہوئی، آخر میں حضرت مولانا نور محمد صاحب نے دعا کروائی ، یوں آ ج کی مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries