اتوارمجلس ۲نومبر ۲۰۱۴ءحضرت والاؒ             عشق و محبتِ الٰہی کے آفتاب تھے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس  کےآغاز میں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے، اشعار کے دوران ہی حضرت والا اپنے کمرۂ مبارک سے باہر تشریف لائے اور حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایا ۔ آج حضرت اقدس نے حضرت والا  شیخ العرب والعجم مجددِ زمانہ عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ وفات پر لکھے جانے والا اپنامضمون ’’ تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں ‘‘ پڑھ کر سنایا ، ایسے درد سے حضرت والاؒ کے آخری لمحات تحریر فرمائے کہ کلیجہ منہ کو آگیا  اور آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری ہوگئی ، خود حضرت بھی آبدیدہ تھے ۔ آج اس مضمون کا پہلا حصہ سنایا گیا ، بعد ازیں حضرت نے جناب رمضان صاحب سے فرمایا کہ  کتاب ’’ مختصر حالاتِ زندگی اور سانحۂ وفات ‘‘ میں جو میرے اشعار ’’ نالۂ غم دریادِ مرشدِ عالم‘‘ ہیں وہ پڑھ دیں ، تو جناب رمضان صاحب نے بہت ہی پرسوز طرز میں حضرت کے اشعار سنائے ۔ آج کی یادگار مجلس کا دورانیہ تقریباً ۱ گھنٹہ رہا۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries