مختصر مجلس۱۲ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ حضرت والا رحمہ کو ہمارے حضرت سے بہت محبت تھی

مجلس کی جھلکیاں:

  • آج حضرت والا بوجہ عذر مجلس میں تشریف نہیں لاسکے، حضرت ممتاز صاحب نے کتاب خزائن معرفت و محبت  سے ملفوظات پڑھنا شروع کیے، بیچ بیچ میں کچھ حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی محبت کی باتیں بھی بےتابہ انداز میں بتاتے رہے ۔
  •  ارشاد فرمایا : اگر حق تعالیِ کا فضل نہ ہو راستے طے نہیں ہوتا۔
  • گناہوں سے معافی کی دُعا کی تلقین۔
  • گناہ میں اپنے اختیار سے مشغول نہیں ہونا چاہیے۔
  •  حضرت والا رحمہ اللہ کی بے مثال محبت،حضرت والا  کی  حضرت میر صاحب  کے  لیے درد بھری دُعا۔
  • حضرت ممتاز صاحب نے بیچ میں بے تاب ہو کر حضرت والا حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے حالات رفیعہ بیان کرنے شروع کیے، فرمایا:
  •  حضرت والا رحمہ اللہ کو جو  محبت حضرت میر صاحب  سے تھی ویسی کسی سے نہیں رہی اورجو نگاہِ  محبت حضرت والا  کی حضرت میر صاحب کے لیے تھی وہ کسی کے لیے نہیں تھی۔
  • ۱۶ مرتبہ"آفتاب نسبت مع اللہ" جیسی بڑی  کتاب حضرت میر صاحب دامت برکاتہم    تصحیح کی نیت  سے دیکھی ہے ایک ایک لفظ کئی بار غور سے دیکھا ہے،جس محنت اور محبت سے حضرت میر صاحب نے حضرت والا کی باتیں محفوظ کیں ہیں  وہ کسی سے نہیں ہوئیں۔
  •  حضرت والا رحمہ اللہ کی ہر بات قرآن و سنت سے مدلل تھی۔
  •  حضرت والا رحمہ اللہ کی حضرت میر صاحب نے پیار بھری دُعا مانگی تھی"یا اللہ میرے حسام الدین کو مجھ سے نہ چھینئے "
  •  حضرت میر صاحب نے حضر ت والا رحمہ اللہ پر اپنی جان و مال قربان کردی ۔حضرت والا رحمہ اللہ کی حاسدین سے حفاظت کے لیے  حضرت میر صاحب اپنا بستر حضرت والا کے  دروازے پر لگاتے تھے۔
  •  شیخ کو طالب کی اصلاح کی بہت فکر ہوتی ہے۔حضرت ممتاز صاحب کا اپنا واقعہ اور حضرت والا رحمہ اللہ کی بے مثل محبت کا ظہور۔
  • آخر میں دُعاہوئی یوں یہ مختصر مجلس اختتام کو پہنچی ، تمام حاضرین نے بہت فائدہ محسوس کیا، دل جیسے نور سے بھر گئے۔الحمد اللّہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries