مجلس۱۳ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ حضرت والا رحمہ اللہ سراپا محبت تھے۔ حضرت میر صاحب کے لئے بشارتیں

مجلس کی جھلکیاں:

  •  آج الحمدللہ  حضرت والا چند دنوں کے وقفے کے بعد مجلس میں رونق افروز تھے۔
  • حضرت ممتاز صاحب نے حضرت کے حکم پر کتاب "خزائن معرفت و محبت  "سے ملفوظات پڑھنا شروع کیے۔صفحہ نمبر ۳۲۲ سے ۳۲۸ تک ملفوظات پڑھے گئے۔
  • حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت اور ہمارے شیخ حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے لیے بشارت عظمی
  • حضرت والا رحمہ اللہ نے فرمایا مجھ کو آپ سے اور آپ کو مجھ سے جو محبت ہے یہ چھپی نہیں رہے گی ، مشہور ہو کر رہے گی۔  شعر:  ہماری تمہاری محبت کے قصے ۔۔ رہے گا یہ افسانہ مشہور ہو کر
  •  میری محبت کی باتیں انشاء اللہ آپ کے قلم سے اللہ تعالی لکھوائیں گے۔
  • جس ناز سے میں نے تمہارے) یعنی حضرت میر صاحب(لیے دعا کی ہے کسی کے لیے نہیں کی کہ یا اﷲ! میرے حسام الدین کو مجھ سے نہ چھینئے۔اس کی قبولیت کی علامت یہ ہے کہ جس ناز سے تمہارے لیے دعا کی اس وقت میاں نے الفاظ بھی عطا فرمائے۔
  • احقر کے پاس ایک روپیہ تھا اس خو شی میں احقر حضرت والا کے لیے ایک روپیہ کا کینو یا کچھ اور بطور ہدیہ دینے کا ارادہ کر رہا تھا کہ حضرت والا نے فرمایا کہ ٹٹرا سائیکلین دوا منگوانا ہے دو روپے کی آتی ہے  میرے پاس ایک ہی روپیہ ہے۔ احقر نے عرض کیا کہ ایک روپیہ میرے پاس ہے جو میں ابھی حضرت کی خدمت میں ہدیہ دینے والا تھا حضرت والا نے ہنستے ہوئے فرمایا ماشاء اﷲ۔ میں نے آپ کا روپیہ ایک کروڑ کے برابر درج کر لیا۔
  • یہاں پر ۴۴ سال پرانے ملفوظات ختم ہوگئے ، حضرت والا نے ممتاز صاحب نے فرمایا کہ کل ۱۹۷۱کے رجسٹر کے وہ ملفوظات سنانا جو ابھی شائع نہیں ہوئے۔
  • ممتاز صاحب نے حضرت کی اجاز ت سے ایک اور واقعہ بیان کیا : کہ ایک دفعہ حضرت میر صاحب حضرت والا رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو بجلی بند تھی ، عرض کیا بجلی چلا دوں تو حضرت والا رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: " بجلی چلا دے چاہے بجلی گرا دے ، جو جی چاہے کر"۔ )کیا محبت تھی اللہ اکبر(
  • سنت کے مطابق شادی بیاہ اور ولیمہ کی ترغیب.
  • حضرت والا رحمہ اللہ کی غیرت دینی کا واقعہ ۔ رئیس صاحب کے ہاں دعوت تھی ۔دنیاوی لحاظ سے بہت بڑے بڑے لوگ جمع تھے۔ حضرت والا نے جیسے ہی کھانا شروع کیا  انہوں نے اچانک ٹی وی چلا دیا ، حضرت والا نے فوراً لقمہ رکھا  اور حضرت کھڑے ہوگئے اور ایسے زور سے ڈانٹ لگائی کہ تمہارے ہمت کیسے ہوئی کہ تم نے یہاں اللہ کی نافرمانی کی میرے سامنے۔ آپ یہ سمجھتے تھے کہ میں تمہارے روٹی کھاتا رہوں گا۔میں ایسے رزق پر لات مارتا ہوں جس کی وجہ سے میں اللہ کو ناراض کروں۔ ایسا ڈانٹا کہ وہ رئیس صاحب کو کیا خبر تھی کہ مولانا ایسے بھی ہوتے ہیں۔ حضرت وہاں سے تشریف لے آئے ، انہوں نے بہت معافی مانگی لیکن حضرت نے کہا معاف تو کردیا لیکن کھانا نہیں کھائوں گا۔ پھر بعد میں فرمایا کہ میں نے اس لیے پھر کھانا نہیں کھایا کہ یہ سمجھیں گے کہ میں ابھی تو میں ڈانٹ لگا رہا تھا اب ان کے پلائو کی وجہ سے واپس آگیا۔
  • محبت بھی اللہ کے لیے بغض بھی اللہ کے لیے ۔
  • دلچسپ  واقعہ ۔ بنیا کی بیٹی کی شادی ۔۔
  • شادی کی رسومات کا جس شدت سے حضرت والا نے رد کیا ، یہ بھی کار تجدید ہے۔
  • ہمارے بزرگوں نے شادی ہالوں میں جانا پسند نہیں کیا، حضرت والا کبھی ہال تشریف نہیں لے گئے۔
  • محی السنہ حضرت مولانا ابرار الحق ہردوئی رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ہال میں تقریباً ۱۴ منکرات ہیں۔
  • جس مجلس میں نمود و نمائش ہو اس میں مت جاءو ۔
  • حضرت والا کی اس کار تجدید کی نکاح مسجد میں ہونے لگے۔
  • الحمدللہ آج ۳۰ منٹ کی پُرنور مجلس اختتام کو پہنچی۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries