مجلس۱۹ نومبر ۲۰۱۴ء۔اللہ کا دوست بننے کا ذریعہ صرف تقویٰ ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر جناب کمال الدین  صدیقی صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا  میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعارسنائے، بعد ازیں مولانا عبد الرحمٰن صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے پُردرد اشعار اپنی پُرسوز آواز میں پیش کئے۔ تقریباً ۳۰ منٹ یہی سلسلہ رہا۔ کچھ ہی دیر میں حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا، اور ’’ارشادات دردِ دل ‘‘سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے  ملفوظات پڑھ کر سنائے اور تسہیل میں قیمتی ارشادات فرمائے۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ ۷ منٹ رہا۔

اہم ارشادات

تقویٰ شرطِ ولایت ہے،اگر اللہ کا دوست بننا ہے تو گناہوں کو چھوڑنا ہے،خالی عبادت سے کوئی ولی نہیں بن سکتا گناہ بھی چھوڑنا ضروری ہے!

بدنگاہی موجبِ لعنت ہے! جو نظروں کی حفاظت کرے گا وہ بدفعلی سے محفوظ رہے گا۔

بعض اوقات اللہ والے  ایسے بات فرمادیتے ہیں جو بظاہر دعوی لگتا ہے لیکن وہ خود کہتے نہیں ہیں اُن سے کہلوایا جاتا ہے!  اللہ تعالیٰ اُن کا مقام ظاہر کرنے کےلئے ایسی باتیں اُن سے کہلوادیتے ہیں تاکہ اُن کے متعلقین   قدر کرلیں!!

یہ اللہ والے عاشقانِ حق ،  اللہ تعالیٰ کے ہیرے ہیں اُن ہی  کی برکت سے یہ زمین و آسمان قائم ہیں ۔

محبت کے مادّے کا  صحیح استعمال اللہ والوں پر فدا ہونا ہے۔

 ٹخنہ چھپانا حرام ہے، معمولی گناہ نہیں ہے، جو لوگ اس کو معمولی سمجھتے ہیں وہ صحیح نہیں سمجھتے۔ ٹخنہ چھپانا حرام کیوں ہے؟ حدیثِ پاک ہے:

{ اِنَّ اﷲَ لاَ یُحِبُّ الْمُسْبِلِیْنَ}
(سنن ابن ماجۃ، کتاب اللباس، باب موضع الازار این ھو)

 اﷲ تعالیٰ اسبالِ ازار یعنی ٹخنہ چھپانے والے کو پسند نہیں کرتے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries