مجلس۲۰ نومبر ۲۰۱۴ء۔گنہگاروں کے لئے طلوعِ آفتابِ اُمید!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر بھائی مصطفیٰ  نے حضرت والا  میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار’’ نالہ ٔ غم دریادِ مُرشدِ عالم‘‘ سنائے، اشعار کے دوران ہی حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا، اور اشعار شروع سے پڑھنے کو فرمایا ۔ بھائی مصطفیٰ نے اشعار دوبار پڑھنے شروع کئے، بہت ہی درد سے پڑھے اور کئی اشعار پر رونے بھی لگے، حال طاری ہوگیا ۔  اشعار مکمل ہونے پر حضرت والا نے تعریف فرمائی کہ ’’ اشعار بہت ہی درد سے پڑھے، جو درد سے پڑھتا ہے محسوس ہوجاتا ہے‘‘ اور اشعار کے دوران غلبۂ حال پر ایک قیمتی ملفوظ ارشادات فرمایا۔ بعدازیں  حضرت فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم نے عرض کیا کہ ’’حضرت الحمدللہ ! ابھی ابھی نیا وعظ ، مواعظ اختر۶، چھپ کر آگیا ‘‘ اس بات پر حضرت والا بہت ہی خوش ہوئے، بار بار الحمد للہ فرمایا ۔ سب سے پہلے حضرت کی خدمت میں یہ نیا وعظ بعنوان’’گنہگاروں کے لئے مژدۂ جاں فزا‘‘ پیش کیاگیا۔ جس میں سےحضرت نے  آج ایک حصہ پڑھ کر سنایا۔

یہ  عظیم الشان وعظ  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اپنے شیخ حضرت پھولپوری ؒ کی مسجد  پھولپور ضلع اعظم گڈھ ہندوستان میں ۲۳ مارچ ۱۹۹۲ ء کو ہوا تھا۔ بہت ہی درد بھرا وعظ ہے جس میںحضرت والا نے گنہگاروں کی مایوسی کے اندھیروں میں طلوعِ آفتابِ اُمید اور ولایت کا اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کا طریق،  بیان فرمایا  ہے۔  ( وعظ پڑھئے)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries