مجلس ۲۱ نومبر ۲۰۱۴ء . جذبۂ اولیاء صدیقین!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پرجناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعار سنانے شروع کیے، تقریباً ۴۰ منٹ بعد اشعار کے دوران ہی حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا، اورتائب  صاحب کو مزید  اشعار سنانے کو  فرمایا ۔ اشعار کے بعد ایک ضروری شرعی مسئلہ ’’ڈاڑھی پر کالا خصاب ‘‘  لگانے پر حدیث شریف میں  دی جانے والی وعید کا بھی ذکر فرمایا  اور دیگر قیمتی ارشادات فرمائے۔ بعد ازیں نیا وعظ بعنوان’’گنہگاروں کے لئے مژدۂ جاں فزا‘‘ میں سے کچھ  حصہ پڑھ کر سنایا۔

یہ  عظیم الشان وعظ  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اپنے شیخ حضرت پھولپوری ؒ کی مسجد  پھولپور ضلع اعظم گڈھ ہندوستان میں ۲۳ مارچ ۱۹۹۲ ء کو ہوا تھا۔ بہت ہی درد بھرا وعظ ہے جس میںحضرت والا نے گنہگاروں کی مایوسی کے اندھیروں میں طلوعِ آفتابِ اُمید اور ولایت کا اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کا طریق،  بیان فرمایا  ہے۔  ( وعظ پڑھئے)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries