مجلس ۲۲ نومبر ۲۰۱۴ء۔اللہ کی یاد کے سوا دنیا میں کہیں سکون نہیں!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پرجناب ثروت صاحب  نےاشعار سنانے شروع کیے، کچھ ہی دیر میں  حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا، اورثروت  صاحب کو  اشعار مکمل کرنے کو  فرمایا ۔ اشعار کے بعد حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے بہت درد سے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجدددانہ کارنامے بیان کرتے ہوئے چند واقعات بیان فرمائے۔ بعد ازیں نیا وعظ بعنوان’’گنہگاروں کے لئے مژدۂ جاں فزا‘‘ میں سے   حصہ پڑھ کر سنایا۔

یہ  عظیم الشان وعظ  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اپنے شیخ حضرت پھولپوری ؒ کی مسجد  پھولپور ضلع اعظم گڈھ ہندوستان میں ۲۳ مارچ ۱۹۹۲ ء کو ہوا تھا۔ بہت ہی درد بھرا وعظ ہے جس میںحضرت والا نے گنہگاروں کی مایوسی کے اندھیروں میں طلوعِ آفتابِ اُمید اور ولایت کا اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کا طریق،  بیان فرمایا  ہے۔  ( وعظ پڑھئے)

مجلس کے اختتام پر ایک نوجوان عالم نے کفریہ وساوس کی سخت پریشانی کا ذکر کیا تو اِس پر اُن کو نصیحت فرمائی اور تسلی دی کہ یہ وساوس کچھ مضر نہیں !! بلکہ بارگارِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم سے اِن وساوس کے آنے پر سندِ ایمان ملی ہے اس لئے  ان وساوس کا آنا علامتِ ایمان ہے!  کیونکہ جہاں خزانہ ہوتا ہے چور وہیں آتا ہے۔ بس آپ اِن کی طرف توجہ نہ کریں ! اللہ والے کی صحبت میں ایک چلّہ لگالو، انشاء اللہ تعالیٰ سب ٹھیک ہوجائے گا۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries