مجلس ۲۳ نومبر ۲۰۱۴ء۔نارِ شہوت کا علاج نورِ خدا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر بھائی مصطفیٰ صاحب  نے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے اشعار سنائے،تقریباً ۲۰ منٹ بعد  حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا  نیا وعظ بعنوان’’گنہگاروں کے لئے مژدۂ جاں فزا‘‘کا آخری حصہ  پڑھ کر سنانا شروع کیا، حضرت نے تقریباً ۱۵ منٹ پڑھا پھر  بوجہ ضعف جناب ممتاز صاحب سے فرمایا آگے سے آپ پڑھ دیجئے، تو جناب ممتاز صاحب نے تقریباً ۳۰ منٹ  میں اِس وعظ کا آخری حصہ  پڑھ کرمکمل کردیا۔ الحمدللہ!

یہ  عظیم الشان وعظ  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اپنے شیخ حضرت پھولپوری ؒ کی مسجد  پھولپور ضلع اعظم گڈھ ہندوستان میں ۲۳ مارچ ۱۹۹۲ ء کو ہوا تھا۔ بہت ہی درد بھرا وعظ ہے جس میںحضرت والا نے گنہگاروں کی مایوسی کے اندھیروں میں طلوعِ آفتابِ اُمید اور ولایت کا اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کا طریق،  بیان فرمایا  ہے۔  ( وعظ پڑھئے)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries