مجلس ۳۰ نومبر ۲۰۱۴ءحضرت والا رحمۃ اللہ علیہ مسلکِ تھانوی کے ترجمان تھے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے شروع میں جناب مصطفیٰ صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے ، پھر مولانا عبد الکریم صاحب نے بھی بہت پر سوز آواز میں اشعار پیش کیے ۔ تقریباً ۳۰ منٹ  بعد حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور سلام فرمایا بعد ازیں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات’’ارشاداتِ دردِ دل ‘‘ سے ایک حصہ پڑھ کر سنایا، مجلس کے اختتام پرجامع المجددین  حکیم الامت حضرت تھانوی   رحمۃ اللہ علیہ کے ایک جامع ملفوظ ’’ نفس کی تعریف ‘‘ پر نہایت مفید ارشادات فرمائے، جس میں حضرت تھانوی کی علمی ومجددانہ شان کا تذکرہ فرمایا نیز یہ بھی فرمایا کہ اِس زمانے میں ہمارے حضرت والا  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددزمانہ  مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ مسلکِ تھانوی کو زندہ کرنے والے تھے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries