مجلس۹ دسمبر  ۲۰۱۴ء-قُرب ِالٰہی خونِ تمنا پر موقوف ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج حضرت والا مجلس میں بوجوہ عذر تشریف نہیں لائے تھے ۔مجلس کے آغاز میں جناب مصطفیٰ صاحب نے اپنی پرسوز آواز میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے، جس کے بعد مولانا ابراہیم کشمیری نے اشعار سنائے،اشعار کے بعد شائع ہونے والا نیا وعظ ۔ مواعظِ اختر نمبر ۹۔ ’’اللہ والوں کے قلوب کی خوشیوں کا راز‘‘جناب ممتاز صاحب نے پڑھ کرسنایا ، آج اس وعظ کا پہلا حصہ سنایا گیا۔مجلس کے اختتام پر چھپ کے آنے والا نیا وعظ، مواعظِ اختر نمبر (۱۸)بعنوان’’لذتِ بندگی کا حصول ‘‘ تقسیم کیا گیا۔الحمدللہ !!مختصر مدت میں حضرت اقدس مرشدی و مولائی حضرت سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم کی شب و روز محنت سے شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددزمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ تیزی سے شائع ہورہے ہیں ۔ اب تک نئے آنے والے مواعظ کی تعداد ۷۶ ہوگئی ہے۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries