مجلس۱۰ دسمبر  ۲۰۱۴ء-نسبت مع اللہ کی خوشبو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب ثروت صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے،  تقریباً ۲۰ منٹ بعدحضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے اور سلام فرمایا ،ثروت صاحب کو اشعار مکمل کرنے کو فرمایا، اشعار کےاختتام پر چند اشعار کی تشریح حضرت نے فرمائی بعد ازیں  شائع ہونے والا نیا وعظ ۔ مواعظِ اختر نمبر ۱۹۔۔۔۔ ’’تاثیرِ صحبت ِ اہل اللہ‘‘حضرت والا نے پڑھ کرسنایا ، آج اس وعظ کا پہلا حصہ سنایا گیا۔ یہ وعظ بہت ہی عجیب و غریب تاثیر لئے ہوئے ہیں ہر ہر لفظ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت  مع اللہ کا بوجھ محسوس ہوتا ہے، نہایت اعلیٰ مضامین  پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے حضرت  والا میر صاحب دامت برکاتہم نے کئی مضامین کو بار بار پڑھا اور فرمایا مجھے اِس کے پڑھنے میں بہت مزہ آرہا ہے، حاضرینِ مجلس بھی وعظ کی تاثیر سے بہت متاثر تھے، بار بار سبحان اللہ کہہ رہے تھے۔  مجلس کے اختتام پر یہی  وعظ، مواعظِ اختر نمبر (۱۹)بعنوان’’تاثیرِ صحبتِ اہل اللہ ‘‘ تقسیم  بھی کیا گیا۔

 

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries