مجلس ۳جنوری   ۲۰۱۵ء۔اصل عشقِ رسول ﷺ کیا ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز جناب کمال   صاحب نے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کے نعت کے اشعار سنائے،  بعد ازیں جناب ثروت صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  کے نعت کے اشعار سنائے ، پھر حضرت نفیس شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ  کے نعت کے اشعار بھی پیش فرمائے،اشعارکے دوران ہی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا اور فرمایا کہ نعت کے اشعار  کو پوری کرلیں ۔ اشعار کے بعد حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا عاشقانہ بیان’’ حقیقی عشق رسول ﷺ کیا ہے؟‘‘سنایا گیا ۔ بیان کے بعد حضرت والا نے وعظ’’ آداب ِ عشق ِ رسول ﷺ‘‘ سے ایک حصہ پڑھ کر سنایا اورحقیقی عشقِ رسالت ﷺ  کیا ہے اِس ضمن میں نہایت درد بھرے انداز میں نصیحت فرمائی۔ مجلس کے بعد  وعظ’’آدابِ عشقِ رسولﷺ‘‘ تقسیم بھی کیا گیا!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries