مجلس ۱۷جنوری   ۲۰۱۵ءمسجدِ بلال، کوہسار ،حیدرآباد :باتیں تمہاری یاد رہیں گی !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمد اللہ ، یہ حضرت والا دامت برکاتہم کے سفرِ حیدرآباد جنوری ۲۰۱۵ءکی پہلی مجلس تھی، جو بعد عشاء مسجدِ بلال، کوہسار، حیدرآباد میں تقریباً سوا آٹھ بجے شروع ہوئی،  مجلس کے آغاز میں حضرت فیروز میمن صاحب دامت برکاتہم نے اعلان فرمایا  جس کے بعد  جناب تائب صاحب دامت برکاتہم  نے اپنے اشعار پیش کئے، تقریباً ۳۰منٹ تک  یہی سلسلہ رہا۔ اشعار کے دوران ہی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم مسجد   میں  وہیل چئیر پر رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا،  اور انتہائی دردو  دل، فنائیت سے چند ارشادات فرمائے بعد ازیں  حضرت کے حکم پر جناب تائب صاحب نے حضرت والا دامت برکاتہم کے وہ  اشعارسنائے جو حضرت نے حضرت والا شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کے فراق و غم  میں کہے ہیں جس کا عنوان ’’نالہ ٔ  غم دریادِ مرشدِ عالم‘‘ ہے۔ اشعار کے بعد  حضرت والا  دامت برکاتہم نے اپنا مضمون ’’ تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں‘‘ مختصر پڑھ کر سنایا اور حضرت والا  رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات،تعلق مع اللہ ، دنیا سے رغبتی، حسنِ پرستی ، عشقِ مجازی، بدنظری کے خلاف   تجدیدی کارنامہ بیان فرمائے۔ آج کی یہ طویل ترین مجلس نور میں ڈوبی معلوم ہوتی تھی، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آسمان سے فرشتے اُتر آئے ہیں اور مجلس کو گھیرے ہوئے ہیں۔ حضرت والا دامت برکاتہم پر عجیب کیفیتِ عشق و فنائیت طاری تھی، ہر ہر لفظ درد ِ دل میں ڈوبا ہوا فرمارہے تھے اور قلوبِ طالبین کو مجلیٰ فرما رہے تھے۔ العرض یہ طویل ترین مجلس اختتام کو پہنچی، حضرت نے سلام فرمایا۔ مجلس کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم سے مصافحہ کے لئے احباب کی بہت بڑی تعداد تھی، حضرت نے اِن احباب سے مصافحہ فرمایا، حال احوال پوچھا! سب بہت خوش ہوگئے! مجلس کے اختتام پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ بڑی تعداد میں تقسیم بھی ہوئے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries