مجلس ۱۸جنوری   ۲۰۱۵ءخانقاہ اختریہ ،حیدرآباد :حضرت     ؒ کا والہانہ عشقِ شیخ و مجاہدات !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمد للہ ، یہ حضرت والا دامت برکاتہم کے سفرِ حیدرآباد جنوری ۲۰۱۵ءکی آخری مجلس تھی، جوتقریباً سوا آٹھ بجے  رات ، خانقاہ اختریہ کوہسار، حیدرآباد میں  شروع ہوئی،  مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعارپرسوز آواز میں ترنم سے سنائے،  آج تائب صاحب نے حضرت کی محبت میں اشعار بھی سنائے، جن کو سن کر تمام حاضرینِ مجلس مست و سرشار ہوگئے۔یہ تقریباً ۳۷ منٹ یہ سلسلہ رہا۔اس دوران حضرت والا مجلس میں جلوہ افروز ہوئے، سلام فرمایا اور نشست پر تشریف فرما ہوئے، تائب صاحب نے دوبارہ وہی تازہ اشعار سنائے، اشعار کے بعد حضرت والا نے انتہائی فنائیت سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ میرے دوستوں کے نیک گمان کی برکت سے ایسا ہی بنا دے۔ بعد ازیں جناب اثر صاحب نےبھی ترنم سے اشعار سنائے۔ اشعار کے بعد  حضرت والا  میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مختصر حالاتِ زندگی اورمجاہدات  پر مشتمل  مضمون پڑھ کر سنایا۔مجلس کے بعد حضرت والا  سے مصافحہ کے لئے حاضرین کی بڑی تعداد خواہش مند تھی، لہٰذا حضرت والا کچھ دیر تشریف فرما رہے، اور مصافحہ فرماتے رہے۔ مجلس کے بعد حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ بھی تقسیم ہوئے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries