مجلس ۲۰جنوری   ۲۰۱۵ء:صحبتِ اہل اللہ کے فوائد!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار سنانے شروع کئے ۔اشعار کےدوران ہی حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا اور تائب صاحب کو اشعار جاری رکھنے کا فرمایا ۔ آج بھی تائب صاحب نےاپنے تازہ  اشعار’’ شیخ سے تم نے لیا ایسا دِیا‘‘ سنائے اور خوب داد لی ، اشعار کے بعد حضرت والا انتہائی فنائیت سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے دوستوں کے حسن ظن کے مطابق بنادے۔ بعد ازیں حضرت والا  نے جناب محبوب زکریا صاحب  کی جمع فرمودہ کتاب ’’صحبتِ اہل اللہ کے فوائد‘‘ جو دراصل حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ و کتب سے انتخاب ہے ،اس کتاب سے چیدہ چیدہ مقامات  پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنائے آج کی مجلس تقریباً ایک گھنٹے پر مشتمل رہی۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries