مجلس۱۹ اکتوبر۲۰۱۳ء۔ ایمان پر خاتمے کے نسخے

مجلس کی جھلکیاں:

  • حضرت والا کے حکم پر ممتاز صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے وہ ملفوظات سنانے شروع کیے جو ابھی تک شائع نہیں ہوئے۔
  • ارشاد فرمایا : حدیثِ قدسی میں حق تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی اللہ والے سے صرف میرے لئے محبت کرے گا میرے علاوہ کوئی اور غرض اس کی محبت سے اس کی نہ ہو تو میں اس بندہ کے لیے اپنی محبت کو واجب کردیتا ہوں۔
  • اہل اللہ سے تعلق کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ ایسے شخص کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔ خاتمہ بالایمان کے لئے اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے۔ کہ کسی اللہ والے کی محبت کو جان میں بٹھالے اور اس سے دل لگالے۔
  • حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو  تین چیزوں پر مداومت کر لے اس کا خاتمہ ان شاء اللہ ایمان پر ہوگا۔
  •  ۱) ایمان حاصل پر شکر 
  •  ۲) اس دُعا کا اہتمام رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃ ط اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابْ
  • ۳)کسی اللہ والے سے محبت
  • اس موقع پر حضرت والا میر صاحب  دامت برکاتہم نے  پہلی چیز کی تشریح  کرتے ہوئے  فرمایا:
  • "اللہ تعالی نے جو ایمان عطا فرمایا ہے ، مسلمان بنایا ہے اس پر شکر کرے کہ یا اللہ آپ نے ہمیں کسی کافر کے گھر میں پیدا نہیں کیاورنہ کافر ہی ہوتے، اتنی تو طلب تھی نہیں ہمارے اندرکہ ہم آپ کو تلاش کرتےتو آپ کا یہ کتنا بڑا احسان ہے کہ آپ نے پیدائشی طور پر مسلمان بنایااور ایمان کی دولت کو بغیر ہمارے مانگے عطا فرمادیا جو دُنیا کی سب سے بڑی دولت ہے"۔
  • دوسری چیز یعنی دُعا کے بار ےمیں فرمایا کہ اس دعاسے معلوم ہوتا ہے کہ دل کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ ٹھیرا ہوجاتا ہے، اس لیے یااللہ ہمارے دل کو ٹھیرا نہ ہونے دیجیے۔اور نہ پھیریئے بعد اس کے آپ ہم کو ہدایت دے چکے ہیں۔  عجیب تشریح فرمائی۔ اور یہ بھی فرمایا کہ ہر نماز کے بعد ۳ بار اس دُعا کو مانگنے کا معمول بنا لینا چاہیے۔
  • حضرت والا رحمہ اللہ نے حضرت تھانوی رحمہ اللہ  کے قول کو  حدیث شریف سے ثابت فرمایا۔
  • شیخ سے زیادہ کامل محبت ؛اللہ کے لئے کسی سے نہیں ہوتی ۔ اور اللہ کے لئے کسی سے محبت کرنے پر حلاوت ایمانی کا وعدہ ہے اور جب حلاوت ایمانی دل میں داخل ہوجاتی ہے تو کبھی نہیں نکالی جاتی لہذا اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے۔حدیث شریف سے مدلل
  • نفس کے گھوڑوں کی عجیب مثال۔ حضرت والا میر صاحب نے اس کی تشریح میں فرمایا کہ " جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا  اُس نے اپنے رب کو پہچان لیا"
  • حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ادراک۔ جیسے ہی کوئی خانقاہ میں داخل ہوتا ہے کہ ایک نظر میں اُس کے نفس کے امراض میرے سامنے آجاتے ہیں۔
  • حضرت والا کا درد بھرا شعر     ؎

درگذر    فرمائیے     میرے    میاں
آپ پر حالت ہے میری سب عیاں

  • حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا ادراک۔ جیسے ہی کوئی خانقاہ میں داخل ہوتا ہے کہ ایک نظر میں اُس کے نفس کے امراض میرے سامنے آجاتے ہیں۔
  • حضرت والا رحمہ اللہ اور حضرت میر صاحب دامت برکاتہم کے آپس میں محبت کے چند واقعات پڑھے گئے، حاضرین بہت لطف سے سنے خود حضرت والا کا چہرہ مبارک کھل گیا اور حضرت والا رحمہ اللہ تعالی کی شفقتیں یاد آگئیں ۔
  • اگر طالب میں طلبِ صادق اور اخلاص ہو تو اہل اللہ کے دل ان کی طرف متوجہ ہو ہی جاتے ہیں۔
  • نعمتوں پر حضرت کا تشکر اور شگفتہ مزاجی
  • حضرت ہر لقمہ پر شکر دا کر رہے تھے، پھر نہایت عاجزی سے فرمایا کہ یا اللہ، ہم جیسے مجرمین کو آپ کیسی کیسی نعمتیں کھلا رہے ہیں ، پھر یہ مصرع نہایت تضرع کے ساتھ پڑھا جو فی البدیہہ ہوا   ؎    ہم سے مجرم پہ یہ احسان و کرم ہے تیرا
  • خواہشاتِ نفسانیہ کا چند دن خون کر لو، یعنی ان کے تقاضوں پر عمل نہ کرو، اس کے لئے کسی اللہ والے سے تعلق کرو اور اس سے  مشورہ کیا کروپھر اس دل میں اللہ آجائے گا۔
  • ایک بہت ہی پیارا شعر ارشاد فرمایا اور اس کی تشریح میں فرمایا :اس سے مراد وہ روحیں ہیں جو اللہ کی محبت سے جمیل ہوگئی ہیں، وہ روحیں میرے دستِ جنوں کی گرفت سے نہیں نکل سکتیں، روئے زمین پر انہیں ان شاء اللہ کسی اور کے پاس مزہ نہیں مل سکتا، وہ خود آزماکے دیکھ لیں، میں ان کو بھگائوں گا اور ایسے لوگ مجھ سے دور نہ ہونا چاہیں گے۔
  • قبل اس کے کہ دنیا آپ کو کفن پہنا کر نکالے، آپ دنیا کو قلب سے نکال دیں تو آپ زیادہ مزے میں رہیں گے۔
  • الحمدللہ آج طویل مجلس ہوئی۔ آخر میں حضرت اقدس سے درد بھری دُعا فرمائی کہ " یاللہ عالم برزخ میں حضرت والا رحمہ اللہ کو ہم سے خوش فرمادیجیے" اور دیر تک دُعا مانگتے رہے اور یوں یہ پر نور مجلس اختتام کو پہنچی۔
 

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries