اتوارمجلس ۲۵جنوری   ۲۰۱۵ء:فیضانِ رحمتِ الٰہیہ 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب اثرصاحب دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار سنانے شروع کئے ۔ تقریباً ۱۲ منٹ بعد حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا اور  نیا وعظ ، سلسلہ مواعظِ اختر نمبر ۳۷ بعنوان ’’ گلدستہ ٔ ارشادات ‘‘ پڑھ  کر حاضرینِ مجلس کو سنایا ۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۵۲ منٹ تھا۔

اہم مضامین

·         فیضانِ رحمتِ الٰہیہ یعنی اللہ تعالیٰ  کی رحمت کی بارش کا نام برکت ہے
·      جس پر رحمت کی بارش ہوگی اُس کو تمام گناہوں سے بچایا جائے گا۔
·      ناز مت کرو !ہر وقت اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہو۔
·      اللہ کے راستے میں شیر کی طرح رہو، لومڑی مت بنو!
·      استقامت یہ ہے کہ جس بات سے اللہ خوش ہوں اُس کو اختیار کرواور جس بات سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوں اُس کو چھوڑ دو۔
·      بس نفس کی حرام خواہشات پر عمل نہ کرو تو سلوک طے ہوجائے گا!
·      معارف مثنوی  حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے صرف ڈیڑھ مہینے میں تحریر فرمائی تھی۔
·      حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے در د بھرے بیان سے  حضرت کے شیخ و مرشد حضرت  مولانا ابرار الحق صاحب  ہردوئی رحمۃا للہ علیہ جیسے قوی القلب بھی رونے لگتے تھے ۔
·      حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں   شیخ العرب والعجم ہونے کی حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم الشان بشارت
·      اللہ کا راستہ ملتا ہے اہل اللہ سے!

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries