مجلس۳۱جنوری   ۲۰۱۵ء:بیویوں سے حُسن ِ اخلاق کی اہمیت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغا ز میں حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر جناب کمال صاحب دامت برکاتہم نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے عارفانہ اشعار پیش کئے ، بعد ازیں جناب ثروت صاحب نےبھی حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے۔ اشعار کے بعد حضرت والا نے فرمایا کہ وعظ نمبر ۳۸’’ فیضان ِ صحبتِ اہل اللہ‘‘ میں Dialysisکے کمرے سے ہی لیٹے لیٹے سنا دوں گا کیونکہ Dialysis بہت دیر سے ختم ہوگا۔ لہٰذا حضرت والا نے نہایت درد بھرے انداز میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے وعظ پڑھ کر سنانا شروع کیا۔ تسہیل میں بہت مفید مضامین بیان فرمائے ، خصوصاً  بیویوں سے حسن ِ اخلاق کے حوالے سے نہایت قیمتی ارشادات فرمائے۔ آج کی مجلس کا دورانیہ

اہم ارشادات

بیوی کو خوش کرنے کےلئے اُس سے بات کرنا بھی عبادت ہے

بیوی کے سامنے  زیادہ چپ چپ رہنا غلط ہے، بیوی سے خوش طبعی کی بات کرنا بھی عبادت ہے، اس پر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا اپنی اہلیہ حضرت پیرانی صاحب رحمہا اللہ علیہ  سے حسن اخلاق کا ذکر فرمایا۔

اگر بیوی پر غصہ آجائے تو اُس وقت تو غصہ ضبط کرلو بعد میں آرام سے سمجھا دو!

بیوی کا خاص خیال رکھنا چاہیے چھوٹی چھوٹی  بات پر ناراض نہیں ہونا چاہیے!

جس سے اللہ تعالیٰ دین کا کام لیتےہیں اُس کو مٹی کے فانی کھلونوں میں مشغول نہیں ہونے دیتے!

حضرت والا نے پوری بیماری میں تسلیم و رضا کا پیکر بنے رہے،جب کوئی خیریت پوچھتا تو  فرماتے تھے’’ سر سے پیر تک خیریت اور آرام سے ہوں‘‘ پورے تیرہ سال بستر کے اوپر رہے لیکن کبھی کوئی شکایت کیا ہمیشہ خوش رہے، ہنستے بھی رہے ہنساتے بھی رہے

دین محبت کا مجموعہ ہے!

اللہ کے راستے میں جان دینے کا نام ایمان ہے!

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries