اتوارمجلسیکم  فروری   ۲۰۱۵ء:اللہ تعالیٰ کی ہر نافرمانی سے فرار فرض ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغا ز میں جناب اثر صاحب  دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے، اشعار کے بعد حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے اور حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے درس مثنوی پر مشتمل کتاب’’ درس مثنوی مولانا رومؒ‘‘ درد بھرے انداز سے حاضرینِ مجلس کوپڑھ کر  سنائے۔

اہم ارشادات

      بصیرت کے اندھے پن کے سبب اہل اللہ کا نور ِباطن حاسدین کو تاریک نظر آتا ہے۔

شیخ کی محبت و معرفت اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے۔

نافرمانی سے خوش ہونا یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بے وفائی ہے۔

      شیخ کے مشورے میں اللہ تعالیٰ نے برکت و خاصیت رکھی ہے۔

      گناہ سے بچنا ہر وقت باوضو رہنے سے افضل ہے، آنکھوں کو ہروقت باوضو رکھو! کہ آنکھ سے کوئی حرام لذت درآمد نہ کرو!

کثرت سے یہ دُعا مانگنی چاہیے کہ اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ۔

    بیعت کا یہ سلسلہ چودہ سو سال سے چلا آرہا ہے۔ اہل حق اللہ والوں  سے مرید ہونے کو غلط سمجھنا ایک ہزار سال کے تمام  بزرگان ِ دین کو غلط سمجھنا ہے۔

      جو شخص راہِ اہل اللہ کی نفی کرتا ہے وہ کسی عذابِ قہر میں مبتلا ہے۔ کیونکہ اہل اللہ کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے۔

غیر اللہ سے فرار چین و سکون کا نقطۂ آغاز  ہے۔

اللہ تعالیٰ کی تمام نافرمانیوں سے بھاگنا ففرواِلی اللہ میں داخل ہے! اس لئے اللہ کی ہر نافرمانی سے بھاگو!

     ہمارا ہر سانس اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد کا محتاج ہے!

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries