اتوارمجلس۸ فروری ۲۰۱۵ء: اُمید ِمغفرت و رحمت!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب اثر صاحب  دامت برکاتہم نے اپنے اصلاحی اشعار پیش فرمائے، کچھ ہی دیر میں الحمدللہ حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا، اثر صاحب کو اشعار مکمل کرنے کو فرمایا ، اشعار کے بعد حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف ’’ فغانِ رومی‘‘ پڑھ کر سنائی۔حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے درد بھرے انداز میں الہامی مضامین حاضرینِ مجلس  کو سنائے،  آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۱ گھنٹہ رہا۔

اہم مضامین

    ·     اپنے نفس کی حرام خواہشات کو مار لوتو تم ہی زندہ نہیں ہوگے بلکہ تم سے ایک جہان زندہ ہوگا یعنی اللہ والا ہوجائے گا۔اس کی مثال حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ  تھےکہ حضرت سے لاکھوں لوگ اللہ والا ہوگئے۔

·    ہر گناہ دل کو بے چین کرتا ہے، گناہ گاروں کی دنیا اندھیری ہے اور اللہ والوں کی دنیا انوار سے بھری ہے۔دونوں کے چہروں سے  پتا چل جاتا ہے۔

·     جو نفس کی بات مانتا ہے اُس کو پل بھر کو چین نہیں ملتا۔

·     اپنے پالنے والے کی نافرمانی کرنا انتہائی نافرمانی اور کمینہ پن ہے۔

·     جیسا جس کا تعلق مع اللہ ہوتا ہے ویسے ہی اُس کی توبہ ہوتی ہے۔

·     جس کو جتنا زیادہ تعلق اللہ تعالیٰ سے ہوتا ہے اُن کو ندامت بھی اُس ہی درجہ شدید ہوتی ہے۔

·     پالنے والا جلد معاف کردیتا  ہے۔ ربنا ۔۔۔نازل فرما کر اُمید دلا دی کہ ہم تمہارے پالنے والے ہیں ہم تم کو جلد معاف کردیں گے۔

·     اللہ تعالیٰ کا پیار اپنے بندوں سے۔

·     گناہ گاروں  کو اللہ تعالیٰ مزہ اور  پیار دے دے کر معاف فرمارہے ہیں۔

·     ربنا ظلمنا انفسنا ۔۔۔الخ کی عاشقانہ تشریح

·     جتنی زیادہ ندامت ہوگی اُتنی ہی زیادہ تجلیاتِ مغفرت و رحمت کا نزول ہوگا۔

·     گناہوں کی وجہ سے روزی میں کمی آجاتی ہے۔ برکت نہیں رہتی۔

·     نزول رحمتِ الٰہیہ  کی علامات۔۔۔

·     جان کی بازی لگا دو کہ کوئی گناہ نہ ہو۔

·     ہماری ہر سانس ربنا ظلمنا ۔۔۔۔الخ کی محتاج ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries