مجلس۱۴ فروری ۲۰۱۵ء    تزکیۂ نفس محتاج ہے  اللہ کے فضل رحمت و مشیت کا! 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں مولانا ابراہیم کشمیری  نے   حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کےاشعارِ عارفانہ پیش کیے۔ تقریباً ۱۵منٹ یہی سلسلہ رہا۔اشعارکے بعد حضرت والا دامت برکاتہم نے بوجوہDialysisاپنے کمرۂ مبارک ہی میں مائیک کے ذریعے جناب ممتاز صاحب کو کتاب ’’فغان رومی  ‘‘  پڑھنے کا امر فرمایا، درمیاں درمیان میں حضرت تشریح بھی فرماتے رہے۔۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۴۵ منٹ رہا۔

اہم مضامین

·     تزکیہ ٔ نفس  اللہ تعالیٰ ہی کرتے ہیں، انبیاء علیہم السلام اور اولیاء اکرام ذریعہ ہیں۔

·     تزکیۂ نفس محتاج ہے  اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت و مشیت کا!

·     صحبت اختیار کرناتو ضروری ہے لیکن  یہ سمجھنا کہ خالی صحبت سے ہی تزکیہ و اصلاح ہوجائے گی، بلکہ اللہ تعالیٰ سے مانگے بھی کہ یا اللہ میں نے اپنے شیخ کی صحبت اختیار کرلی اب آپ فضل ورحمت و مشیت سے میرے تزکیہ کا ارادہ فرمالیجئے۔

·     ابوجہل کعبے میں پیدا ہوا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا دشمن بنا، یہ موسیٰ علیہ السلام کے فرعون سے بھی  بڑا فرعون تھا۔

·     جو کچھ اللہ کی طرف سے ہورہا ہے اُس میں خیر ہی خیر ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries