اتوارمجلس۱۵ فروری ۲۰۱۵ء:بدنظری  دین و دنیا  کوتباہ کردینے والا مرض ہے
 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم  نے   اپنےاشعارِ عارفانہ پیش کیے۔ تقریباً ۲۲منٹ یہی سلسلہ رہا۔اشعارکے بعد حضرت والا دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز ہوئے، انتہائی درد  وغم سے اس زمانے کے سب سے مہلک مرض یعنی عشق مجازی، حسن پرستی، بدنظری سے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا تالیف کردہ رسالہ’’ بدنظری و عشقِ مجازی کی تباہ کاریاں اور اس کا علاج‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا اور درمیان درمیان میں قیمتی نصائح سے بھی نوازا۔ آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۴۵ منٹ رہا۔

اہم مضامین

·     اس زمانےکاسب سے بڑامرض،  سب سے مہلک مرض جو دین و دنیا  دونوں کو تباہ کردیتا ہےوہ بدنگاہی، حسن پرستی اور عشقِ مجازی ہے۔

·     عورتوں اور مردوں دونوں پر نگاہوں کی حفاظت فرض ہے۔پھر    بے پردگی کی تباہ کاریاں بیان فرمائیں کہ اس سے معاشرے میں کیا کیا خرابیاں ہورہی ہیں۔

·     عشقِ مجازی کا انجام سوائے خرابی کے کچھ نہیں!!!

·     حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ اس زمانے کے مجدد تھے، حضرت کی برکت سے  سینکڑو ں جوانیاں محفوظ ہوگئیں۔

·     اپنے آپ کو اگر تباہی سے بچانا ہے ،  تو اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرو، اپنے دل کی حرام لذتوں کو مار لو تو پھر ایسی لذتیں  اور ایسا قربِ الٰہی نصیب ہوگا کہ حرام لذتوں کو بھول ہوجاؤ گے۔

·     پاگل خانوں میں آج کل نوّے فیصد عشقِ مجازی کے مریض ہیں۔

·     جو اللہ کے حکم کو توڑے گا ، وہ چین سے نہیں رہ سکتا۔

·     اللہ تعالیٰ کے قرب کی ٹھنڈک دائمی ہے۔

·     ایک دھوکہ شیطا ن یہ دیتا ہے کہ ہمیں اُس سے پاک محبت ہے ، شہوت نہیں ہے۔ لیکن اگر غور کرو تو معلوم ہوگا کہ تہہ میں کچھ اور ہی چھپا ہوگا  اس کا انجام بدفعلی ہے۔ اس  لئے اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی حکم دے دیا کہ تم نگاہوں کی حفاظت کرو تو تمہاری شرم گاہیں محفوظ رہیں گیں۔    جو نگاہوں کی حفاظت کرے گا اس کی شرم گاہ محفوظ رہے گی، جو دیکھےگا وہ یقینا ایک دن بدفعلی میں مبتلا ہوگا۔ عقل کے ناخن لو اور اس گندے فعل سے باز آجاؤ۔۔۔ چین کی زندگی، آرام کی زندگی، راحت کی زندگی اس میں  ہے  کہ اس کا خاص اہتمام کرو کہ نگاہوں کی  مکمل حفاظت  ہو!

·     عشق مجازی کی لذت میں بے اطمینانی اور تباہی چھپی ہوئی ہے۔

·     اللہ کی راہ یہ ہے کہ نگاہوں کی حفاظت کرو، اور    شیطان کا راستہ لذت پرستی ، ہوس پرستی  کا  ہے اور جہنم میں لےجانے والا ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries