مجلس۱۵ فروری ۲۰۱۵ء:بدنظری ، حسن پرستی وعشقِ مجازی کے مرض کا علاج
 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں جناب ثروت صاحب دامت برکاتہم  نے    حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کےاشعارِ عارفانہ پیش کیے۔ تقریباً ۳۳منٹ یہی سلسلہ رہا۔اشعارکے بعد حضرت والا دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز ہوئے، آج اتوار کی صبح کی مجلس میں  انتہائی درد  وغم سے اس زمانے کے سب سے مہلک مرض یعنی عشق مجازی، حسن پرستی، بدنظری سے متعلق حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا تالیف کردہ رسالہ’’ بدنظری و عشقِ مجازی کی تباہ کاریاں اور اس کا علاج‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا اور درمیان درمیان میں قیمتی نصائح سے بھی نوازا تھا، اِسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  نے  اِس مجلس میں بدنظری اور عشق مجازی سے چھٹکارے اور نجات کے لئے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے تحریر  کردہ جو معالجات ہیں اُن کو  پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا ۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries