مجلس ۲ مارچ ۲۰۱۵ء:  اللہ والوں کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

آج مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے  تقریباً ۴۰ منٹ  اپنے اشعارِ عارفانہ نہایت جوش  وخروش سے والہانہ انداز میں پیش فرمائے ۔ تمام حاضرینِ مجلس مست و شاداں تھے ، سبحان اللہ ، ماشاء اللہ کی آوازیں مسلسل سنائی دے رہی تھیں ۔ تقریباً ۴۰ منٹ پر  حضرت والا مرشد ی و مولائی سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے۔ سلام فرمایا ، اور نیا وعظ، مواعظِ اختر نمبر ۴۶ بعنوان’’ راہ ِ خدا میں ادب کی اہمیت‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا، وعظ کا کچھ حصہ مجلس کے آخر میں جناب ممتاز صاحب نے بھی پڑھا۔مجلس کے اختتام پر یہ نیا وعظ تقسیم بھی ہوا۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۱ گھنٹہ ۵ منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries