مجلس ۳مارچ ۲۰۱۵ء:اللہ تعالیٰ کے وفادار بندے کون ہیں؟ | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں آج مجلس کے آغاز میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم نے تقریباً ۱۵ منٹ اپنے اشعارِ عارفانہ پیش فرمائے ۔ اشعار کے بعد حضرت والا مرشد ی و مولائی سید عشرت جمیل میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے۔ سلام فرمایا ، اور نیا وعظ، مواعظِ اختر نمبر ۴۶ بعنوان’’ راہ ِ خدا میں ادب کی اہمیت‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا، مجلس کے اختتام پر یہ نیا وعظ تقسیم بھی ہوا۔آج کی مجلس کا دورانیہ تقریباً ۱ گھنٹہ رہا۔ |