مجلس۱۳مارچ ۲۰۱۵ء:نظر بچانے  کا انعام ایمان کی مٹھاس ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مجلس کے آغاز میں تائب صاحب دامت برکاتہم نے  اپنےاشعار عارفانہ پیش فرمائے، تقریباً ۲۲ منٹ تک یہی سلسلہ رہا۔اشعار کے  بعد حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ، سلام فرمایا اور حضرت والا کے حکم پر پہلے کمال صاحب اور پھر جناب ممتاز صاحب نے اپنا خواب بیان فرمایا جس میں حضرت والا دامت برکاتہم کے  لئے کئی بشارتیں تھیں ، خواب سنانے سے بیشتر حضرت والا دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ’’ہمارے بزرگوں کا معمول ہے ایسا خواب جس سے متعلقین کی عقیدت بڑھے وہ سنوادیا کرتے تھے کیونکہ جتنی زیادہ عقیدت بڑھتی ہے اُتنا ہی زیادہ فائدہ ہوتا ہے‘‘، اس پر ایک خواب   سنایا جو پاکستان بننے سے  پہلے  شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے دیکھا تھا ، جس میں پاکستان بننے کی بشارت تھی، اُس کا پورا واقعہ  بیان فرمایا ۔ بشارتِ منامیہ کے بعد  ملفوظات’’آفتاب نسبت مع اللہ‘‘  حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر ممتاز صاحب نے پڑھ کر سنائے، درمیان درمیان میں حضرت والا تشریح فرماتے رہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries