اتوارمجلس۲۲مارچ ۲۰۱۵ء:صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان ! | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مجلس کے آغاز میں جناب ممتاز صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعارِ عارفانہ پیش کئے۔ بعد ازیں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنا تازہ کلام پیش فرمایا ۔ اشعار کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے، سلام فرمایا اور نیا وعظ سلسلہ مواعظِ اختر نمبر ۵۲ بعنوان’’ حق تعالیٰ کے محبوب بندے‘‘ پڑھ کر حاضرینِ مجلس کو سنایا، کچھ دیر حضرت کے حکم پر ممتاز صاحب نے یہ سلسلہ جاری رکھا۔ آج کی مجلس کا دورانیہ۵۵ منٹ تھا۔ | ||