مجلس۱۰۔اپریل ۲۰۱۵ء:بس اللہ کو ناخوش نہ کرو اور آرام سے رہو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

الحمدللہ حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم کی صحت مبارک اب بہتر ہورہی ہے، الحمدللہ ثم الحمدللہ آج بہت دنوں کے بعد حضرت والا دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے حضرت کی تشریف آوری سے پہلے تائب  صاحب  دامت برکاتہم نے کچھ دیر اپنے     عارفانہ اشعار پیش فرمائے، بعد ازیں  حضرت والا دامت برکاتہم نے حاضرینِ مجلس کو اپنے کمرۂ مبارک میں ہی طلب فرمایا اور وہی مجلس شروع فرمائی، بہت دنوں کے بعد حضرت  کی زیارت  اورآواز ِ مبارک سن کر حاضرین بہت خوش تھے۔ شروع میں حضرت  اقدس نے بستر پر ہی بیٹھ کر ملفوظات’’آفتاب نسبت مع اللہ‘‘ پڑھ کر سنائے اور کچھ تشریح فرمائی بعد ازیں  جناب ممتاز صاحب نے یہ سلسلہ جاری فرمایا۔ آج کی مجلس کا دورانیہ۲۵منٹ رہا۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries