مجلس۸ جنوری۲۰۱۴ء علم پر عمل صحبتِ شیخ سے ملتا ہے!

محفوظ کیجئے

{slider آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)}

خلاصہءمجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔شروع میں مولانا ابراہیم کشمیر ی صاحب نے حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم کے وہ اشعار سنائے جو مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں ہمارے حضرت اقدس نے کہے تھے ۔۔۔ جو خود حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کو بہت پسند تھے ۔۔۔ اشعار کے درمیان درمیان میں حضرت اقدس میر صاحب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی باتیں اور حالات ِ زندگی ارشاد فرمانا شروع کردیتے تھے ۔۔۔ ، ۔ اس کے بعد ممتاز صاحب نے  کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا  مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ  حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے  جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات  کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں  ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا عاشقانہ تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے  تقریباً۵۳منٹ تک  ملفوظات پڑھے گئے۔   یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔{slider/}

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries