مجلس۹ جنوری۲۰۱۴ء اللہ کے راستے کا غم بہت قیمتی ہے! | ||
{slider آج کی مجلس کی جھلکیاں(کلک کریں)} خلاصہءمجلس: الحمدللہ شروع ہی سے حضرت والا مجلس میں رونق افروز تھے ۔ ممتاز صاحب نے کتاب آفتاب ِ نسبت مع اللہ ۔۔ سے ملفوظات پڑھنے شروع کیے۔ یہ کتاب حضرت والا مرشدی و مولائی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ رومی ثانی ، تبریزِ وقت جنیدِ زمانہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات کا عظیم الشان مجموعہ ہے ۔ جس کے مرتب مرشدی و مولائی حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم ہیں ۔۔ درمیان درمیان میں حضرت والا عاشقانہ تشریح بھی ارشاد فرماتے جاتے تھے ، جن کا خلاصہ درج ذیل ہے: · اللہ والوں کے سکون کا راز · عشق مجازی حرام ہے · غیراللہ سے مسلسل وصال ناممکن ہے · وصالِ دائمی صرف اللہ تعالیٰ کی ذات سےہے · بس اللہ کو راضی رکھو ، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہوجائیں گے · جس سے بھی دل لگالو ، فراق ضرور ہوگا · صرف اللہ کی ذات سے فراق نہیں ہوسکتا · حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا قوی حافظہ ، چالیس سال پہلے بیان کی گئی حدیث اور اُس کی تشریح ، دوبارہ اُسی تشریح اور الفاظ کے ساتھ بیان فرمادی تھی۔۔۔ · تقویٰ کی فرضیت اللہ تعالیٰ کی عین رحمت ہے · میرے بندے مجھ سے دور نہ ہوں تقویٰ اس لیے فرض کیا!!! · غلامی کے سر پر دوستی کا تاج رکھ دیا اور روح کو جسم عطا فرمادیا تاکہ اللہ کو راضی کرے · اللہ پر مرنا ۔۔۔۔اللہ والوں پر مرنے ہی سے آتا ہے۔۔۔۔ تقریباً۵۳منٹ تک ملفوظات پڑھے گئے۔ یوں یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔۔۔{slider/} | ||