مجلس ۶جولائی ۲۰۱۴ء ۔حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا پُر درد الہامی  بیان  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: آج مجلس کے شروع میں  حضرت والا شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد عصر حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم  کا رمضان المبارک ۱۹۹۹ء میں ہونے والا انتہائی درد بھرے بیان سنایا گیا، حضرت اقدس میر صاحب  دامت برکاتہم نے اپنے کمرۂ مبارک میں یہ بیان سماعت فرما رہے تھے ،    حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ایسا اثر انگیز اور درد بھرا تھا کہ  ہرشخص پر خاص اثر  اور کیفیت طاری تھی،    کچھ ہی دیر میں حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے ، بیان جاری تھا  اور حضرت اقدس میر صاحب دا مت برکاتہم کے آنکھوں سے آنسو جاری تھے، حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی آوازِ مبارک کے درد سے بار بار حضرت اقدس پر گریاں طاری ہوجاتا تھا۔   حضرت والا شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ عصر حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم     کا یہ درد بھرا بیان تقریباً ۱ گھنٹہ جاری رہا۔ بیان کے اختتام پر حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم نے بیان سے متعلق اپنے تاثرا ت بیان فرمائے۔  بہت دیر عجیب درد بھرے انداز سے حضرت والا کی باتیں بیان فرماتے رہے،   پھر تائب صاحب دامت برکاتہم  کے اشعار کی بھی تعریف فرمائی  اور ایک شعر سنائے کی فرمائش فرمائی جو حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کو اتنا پسند تھا کہ ایک  بار مجلس میں تائب صاحب سے ۷ مرتبہ یہ شعر سنا تھا، جناب تائب صاحب نے یہ اشعار سنائےاور حضرت اقدس کو خوش فرمادیا، اس پر حضرت نے فرمایا کہ تائب صاحب ابھی ابھی ایک شعر ہوا ہے،

 تری  توصیف کیا تائب کروں میں
کہ     تو    بحرِ     سُخن کا       ناخدا  ہے

  پھر تائب صاحب اور اثر صاحب کی تعریف فرمائی کہ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں اِن کے اشعار بے مثال ہے اور جس نے حضرت والا کو نہیں دیکھا وہ اِن حضرات کے اشعار پڑھیں تو اُن کو حضرت والا کے مقام کا انداز ہوگا۔

آج کی پُرد رد مجلس تقریباً ۵۰ منٹ جاری رہی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries