مجلس ۸جولائی ۲۰۱۴ء اہل اللہ کے پاس  کابیٹھنے والا شقی نہیں ہوتا !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: آج مجلس کے شروع میں جناب اثر صاحب دامت برکاتہم  نے اپنے اشعار سنانے شروع کئے، کچھ ہی دیر میں  حضرت اقدس میر صاحب دامت برکاتہم مجلس میں رونق افروز ہوئے،  اثر صاحب کو اشعار جاری رکھنے کو فرمایا، جناب اثر صاحب نے آج اپنے تازہ اشعار بھی سنائے، حضرت والا اور تمام حاضرینِ مجلس نے بہت پسند فرمائے اس کے بعد    خود   خزائنِ شریعت و طریقت  سے ملفوظات پڑھ کر سنانا شروع کئے ساتھ ساتھ اُن کی تسہیل بھی فرماتے رہے۔ یوں یہ پرنور مجلس  جو تقریباً ۴۷ منٹ پر مشتمل تھی اختتام کو پہنچی ۔

ملفوظات

پہلے دل توڑو پھر  اللہ تعالیٰ کی تجلی حاصل ہوگی۔

اللہ تعالیٰ کے راستے کا غم اُٹھانے سے یہ انعام ملا کہ اللہ تعالیٰ کی تجلیٔ خاص دل کو حاصل ہوگئی۔

اللہ والوں کے پاس کا بیٹھنے والا کبھی شقی نہیں رہ سکتا۔

نسیم کرم  یعنی اللہ کی تجلیاتِ جذب کا مکان اور اس کے جھونکے اللہ والوں کے پاس ملتے ہیں۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries