مجلس ۱۳جولائی ۲۰۱۴ء ۔علم کے لئے خشیت لازم ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم تشریف آوری میں تاخیر تھی،مجلس کے شروع میں جناب تائب صاحب دامت برکاتہم  نے اپنے اشعار سنائے۔  اشعار کے اختتام پر اُن کے بھائی جناب اثر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے اشعار پیش کئے، اثر صاحب کے اشعار کے دوران ہی حضر ت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے اور اشعار جاری رکھنے کو فرمایا۔   اشعار کے اختتام پر  حضرت والا دامت برکاتہم نے  خزائنِ شریعت و طریقت  سے ملفوظات پڑھ کر سنانا شروع کئے ساتھ ساتھ اُن کی تسہیل بھی فرماتے رہے۔ یوں یہ پرنور مجلس  جو تقریباً ۵۲منٹ پر مشتمل تھی اختتام کو پہنچی ۔

ملفوظات

ہر شخص اپنی اصلاح کی فکر کرے تو خود ہی اجتماعی اصلاح ہوجائے گی۔

ذکر کا اہتمام رکھو کیونکہ اس سے نور پیدا ہوگا تو تقاضے گناہ کے کمزور پڑ جائیں گے۔

التزام ذکر اور صحبتِ شیخ سے ولایت کا چراغ روشن ہوتا ہے۔

علم کے لئے خشیت لازم ہے۔اگر خشیت نہ ہو تو اُس کو علمِ صحیح نہیں کہا جائے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اِنَّمَا یَخْشَی اللّٰہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَاءُ

اگر عالم ہے خشیت نہیں ہے تو اُس کو عالم نہیں کہا جائے گا۔

خشیت دل میں ہوتا ہے اور ظاہر اُس کو عمل ہوتا ہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries