مجلس ۲ ستمبر ۲۰۱۳ء ۔ غیر اختیاری کے پیچھے مت پڑو اور اختیاری کو چھوڑو مت۔

خاص مجلس کی جھلکیاں:

  • فرمایا : کہ ہم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بے قصور ہیں پھر یہ پریشانیاں کیوں آتی ہیں۔
  • غیر اختیاری کے پیچھے مت پڑو اور اختیاری کوچھوڑو مت۔
  • جو مل جائے اللہ تعالی کی نعمت ہے، ہر وقت اس کا انہماک نہ رہے
  • ہمارے اوپر جو لیڈر مسلط ہوئے یہ ہمارے بد دینی کی وجہ سے ہوئے۔
  • ایک جرنل صاحب مرحوم ایک بڑے دینی مدرسہ میں جلسہ میں آئے صدارت بھی انہی کی تھی، حضرت والا کو بھی دعوت دی گئی۔
  • تو حضرت والا نے فرمایا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے اُس جلسے میں جانا پسند نہیں کیا جہاں بادشاہ یا صاحب اقتدار لوگ موجود ہوں
  • اور دوسری بات یہ ہے کہ میرے اندر اس کا تحمل نہیں ہے کہ ایک غیر عالم بظاہر فاسق وہ علماء کی صدارت کرے  اور دعوت نامہ واپس کردیا۔
  • حضرت والا دنیا کے معاملات میں بھی ایسا مشورہ دیتے تھے کہ حیرت ہو جاتی تھی کہ کیسا صحیح مشورہ تھا، حالانکہ  حضرت کو کیا پتہ کہ آفس وغیرہ میں کیا معاملات  ہوتے ہیں۔ عجیب بات۔
  • حضرت میرصاحب سے حضرت والا نے فرمایا تھا کہ دیکھومجھ سے جو سنو وہی لکھو مجھے اللہ تعالیٰ  الفاظ بھی عطا فرماتے ہیں اور اگر الفاظ تبدیل کروں گے تو سارا رس نکل جائے گا۔
  • دنیا کے محبوبوں سے جدائی یقینی ہے اور اللہ تعالی ایسے محبوب ہیں کہ ہر وقت ساتھ ہیں۔

محفوظ کیجیے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries