خاص مجلس بعد تراویح ۲۶ جولائی ۲۰۱۴ء ۔شیخ کی اتباع کامل ہو!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  کی مجلس میں آمد میں تاخیر تھی ، شروع میں جناب سلیم نور صاحب نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے  جس کے بعد  جناب ممتاز صاحب نے  ملفوظات پڑھے، اس دوران حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے، اور ملفوظات جاری رکھنے کو فرمایا ،ملفوظات کی تشریح میں گرانقدر ارشادات بھی  فرماتے رہے نیر حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے کئی واقعات شیخ کی اتباع، اپنی رائے کو فنا کرنے سے متعلق بیان فرمائے، تقریباً ایک گھنٹے کے بعد مجلس کا پہلا حصہ اختتام کو پہنچا،  کچھ ہی دیر بعد فرمایا کہ کچھ اور حضرات آگئے ہیں کچھ ملفوظات اورسنادیتے ہیں  یوں دوبارہ مجلس کا سلسلہ شروع ہوگیا، شروع میں اشعارسنے اور پھر ملفوظات خود پڑھ کر سنائے اور تسہیل  فرمائی۔ آج کی پر نور مجلس ۱ گھنٹہ ۳۰منٹ پر مشتمل تھی ۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries