عید الفطر ۲۹جولائی ۲۰۱۴ء مجلس ِ اشعار  اورحضرت مولانا مظہر صاحب دامت برکاتہم  کی آمد !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس:آج عید الفطر تھی، عید کی نماز کے بعد  کافی تعداد میں حاضرین حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  کی خدمت میں حاضر ہوگئے ، حضرت والا مجلس میں رونق افروز ہوئے اور مولانا ابراہیم کشمیری صاحب کو اشعار پڑھنے کو فرمایا، انہوں نےحضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  کے اشعار سنائے جو حضرت نے اپنے شیخ و مرشد شیخ العرب والعجم مجددِ دوراں عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی محبت میں کہے تھے۔ اشعارکے درمیان حضرت والا کی باتیں بھی سناتے رہے ۔تقریباً آدھا گھنٹہ تک یہی سلسلہ رہا۔ اس دوران اطلاع آئی کہ حضرت مولانا مظہرصاحب دامت برکاتہم حضرت والا سے ملنے تشریف لارہے ہیں تو حضرت والا نے فرمایا’’ جلدی کرو میری وہیل چئیر لاؤ میں اس پر بیٹھ جاؤ ں گا اور مولانا یہاں میرے صوفے پر بیٹھیں گے‘‘۔مولانا تشریف لے آئے حضرت والا سے ملاقا ت فرمائی اور صوفے پر تشریف فرما ہوگئے۔ حضرت والامیر صاحب دامت برکاتہم  نے جناب ابراہیم کشمیری صاحب سے فرمایا ’’اب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سناؤ‘‘ ، اشعار کے اختتا م پر حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم نے حضرت مولانا مظہر صاحب نے درخواست فرمائی کہ آپ کچھ نصیحت کردیجئے، حضرت مولانا نے مختصر نصیحت  فرمائی جس میں بہت مفید باتیں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی بیان فرمائیں اور آخر میں حضرت والا کی صحت کے لئے دُعا بھی فرمائی ۔ مجلس کے اختتا م کے قریب حضرت مولانا مظہر صاحب اور حضرت والا میر صاحب دیر تک آپس میں  پُر لطف باتیں فرماتے رہے، حضرت مولانا نے اپنے ساتھ آنے والے متعلقین کی ملاقات بھی  فرداً فرداً حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم سے کروائی۔یوں آج کی خاص مجلس جو تقریباً ۵۰ منٹ پر مشتمل تھی اختتام پذیر ہوئی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries