مجلس ۳۱جولائی ۲۰۱۴ء ۔دل کوصرف اللہ سے لگاؤ!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس:  شروع میں مولانا ابراہیم کشمیری صاحب نے اپنی پرسوز آواز میں اشعار پیش فرمائے،    اشعار کے دوران محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز ہوئے، اشعار جاری رکھنے کو فرمایا درمیان درمیان میں الہامی تشریحات بھی فرما تے رہے، تقریباً ایک گھنٹے تک یہ اشعار اور الہامی تشریحات کا سلسلہ جاری رہا، تمام حاضرینِ مجلس حضرت والا دامت برکاتہم کی الہامی تشریحات سےنفع ہوا۔ اشعار کے اختتام پر حضرت والامیر صاحب دامت برکاتہم نے خزائن شریعت و طریقت سے ملفوظات پڑھ کر سنائے۔

تشریح اشعار

اہل اللہ سے محبت نہ ہونا اللہ تعالیٰ سے محبت نہ ہونے کی دلیل ہے۔

اور اہل اللہ کا کسی کو قبول نہ کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی اُس کو قبول نہیں فرمایا۔

کسی اللہ والے کا بھی قبول نہ کرنا  دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بھی وہ قبول نہیں ہے۔

حضرت والا رحمۃ اللہ تعالیٰ کاد ردِ دل نایاب تھا، مولانا یونس پٹیل صاحب رحمہ اللہ نے اعتراف کیا  تھا کہ’’ جو الفاظ، اصطلاحات حضر ت والا استعمال فرماتے ہیں جیسے دردِ محبت، خونِ تمنا وغیرہ یہ تو ہم نے کہیں بھی نہیں سنے تھے‘‘۔

حضرت والا اس صدی کے مجدد تھے اس کا اعتراف بڑے بڑے علماء کرام سے فرمایا ہے۔

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries