مجلس ۲ ۔اگست ۲۰۱۴ء ۔خلافت مقصود نہیں ، اصلاح مقصود ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: آج کی مجلس میں صرف اشعار اور اُن کی تشریح پر مشتمل تھی۔شروع میں محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروز ہوئے، حاضرینِ مجلس کو سلام فرمایااور جناب مصطفیٰ صاحب  اشعارسنانے کا فرمایا ، درمیان درمیان میں والہانہ تشریحات فرماتے رہے  ، آخر تک یہی سلسلہ رہا ، آج کی مجلس تقریباً  ۳۷ منٹ پر مشتمل تھی.

ملفوظات

خلافت مقصود نہیں ہے اصلاح مقصود ہے۔

شیخ کا حسن ظن لاکھوں خلافتوں سے بڑھ کر ہے۔ خلافت سند نہیں ہے کہ وہ جنت میں چلا جائے گا۔ فرمایا کہ آخرت میں بہت سے خلفاء کی مشکیں کسیں ہوں گی اوربہت سے غیر خلفاء جنت میں مزے کررہے ہوں گے۔

حضرت کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے یہ مجددانہ کارنامہ کروایا کہ خلافت مقاصد نہیں ہیں۔

حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی محبتِ شیخ کا واقعہ بیان فرمایا۔

حضرت پھولپوری ؒ کا واقعہ بیان فرمایا جب حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت پھولپوری ؒ سے درخواستِ دُعا کی تھی۔

حضرت والا ؒ کے حالاتِ زندگی بیان فرمائے۔

شیخ کی نظر اصل ہوتی ہے جس کی وہ تصدیق کردے وہ مرید قابلِ قدرہے۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries