مجلس ۴ ۔اگست ۲۰۱۴ء پاکستان کی بنیاد میں علمائے حق کا خون ہے!

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

خلاصۂ مجلس: آج کی مجلس یادگار رہی ۔ محبی و محبوبی مرشدی و مولائی حضرت والا میر صاحب دامت برکاتہم  مجلس میں رونق افروزتھے،  شروع میں  جناب اثر صاحب نے اپنے اشعار پیش کیے جن  میں ایک نظم آزادیٔ پاکستان سے متعلق تھی، حضرت والا نے بہت پسند فرمائی  ۔اشعار کے اختتام پر ایک اصلاحی پرچہ  بعنوان ’’پاکستان اسلامی مملکت ہے‘‘ پڑھ کر سنایا یہ پرچہ دراصل    شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ دوراں حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کےوعظ’’ اسلامی مملکت کی قدرو قیمت‘‘ سے ماخوذ ہے اور آزادی پاکستان کی مناسبت سے الگ پرچے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ حضرت والا نے پرچہ پورا سنایا اور اس کے بعد قیام ِ پاکستان میں علمائے حق کے انمول کردار، اُن کی جدوجہد  کے حوالے سے کئی نایاب و نادر واقعات ذکر فرمائے،جن میں حضرت حکیم الامت مجددِ الملت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ   کا اہم کردار جو حضرت نے آزادیٔ پاکستان ،مسلم لیگ کی کامیابی اور بانی پاکستان محمد علی جناح صاحب کی اصلاح کے حوالے ادا کیا اِس کو خصوصی طور پر ذکر فرمایا، اس ضمن میں۱۹۶۵ میں ہونے والی جنگ ، پاکستانی فوج کی جانبازی ، ایمانی شجاعت  کے واقعات بہت ہی جذبے سے سنا کر حاضرینِ مجلس کے ایمان کو گرما دیااور ہر ایک کا دل پاکستان کی محبت  اور مملکتِ اسلامی کی قدرِ وقیمت کے احساس سے بھر گیا۔ آج کی مجلس تقریباً ایک گھنٹہ۵ منٹ پر مشتمل تھی۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries